سیول :امریکی اجازت کے بعد جنوبی کوریا کو اپنا راکٹ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے مزید آزادیاں حاصل ہو گئی ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب مون جے نے اس حوالے سے عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ تقریبا چالیس برس پہلے ان دونوں ملکوں کے مابین طے پایا تھا کہ جنوبی کوریا امریکی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ تیار نہیں کرے گا۔ لیکن شمالی کوریا کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے امریکہ نے ایسی پابندیاں نرم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
