ممبئی: امریکی اداکار کائل پال نے راکنگ اسٹار یش کی آنے والی فلم ’ٹاکسک:اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس‘ کے لیے کنڑ زبان سیکھی ہے ۔ کائل پال نے یش کی آنے والی ایکشن تھرلر ٹوکسک: اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس میں معاون کردار ادا کرنے کے بارے میں اپنے خیالات سوشل میڈیا پر شیئر کیے اور اسے سیٹ پر اپنا اب تک کا بہترین تجربہ قرار دیا۔ پال نے انکشاف کیا کہ ایک جذباتی منظر کے دوران کنڑ بولنا کتنا چیلنجنگ، لیکن فائدہ مند تھا۔ پال نے کہا، مجھے ہندوستان میں ایک فلم کے سیٹ پر بہت اچھا تجربہ ملا اور میں ٹاکسک کی شوٹنگ کر رہا ہوں اور ابھی صبح کے تین بجے ہیں۔ لیکن پھر مجھے کنڑ میں بات کرنی پڑی۔ اس لیے مجھے ان تمام الفاظ کے بارے میں سوچنے کے لیے جذباتی اور منطقی ہونا پڑا، فلم گیتو موہن داس نے میری بہت مدد کی۔
یہ واقعی بہترین تجربہ تھا جو میں نے سیٹ پر کیا تھا۔