امریکی اداکار کارل ویدرزکا76 سال کی عمر میں انتقال

   

واشنگٹن :مشہورِ زمانہ سیریز ’راکی‘ کے پانچ سیزن میں فکشنل کردار ’اپولو کریڈ‘ ادا کرنے والے امریکی اداکار کارل ویدرز 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔کار ویدرز کی موت کا اعلان اْن کے ارکان خاندان کی جانب سے کیا گیا ہے۔کارل ویدرز نے سلویسٹر اسٹالون کے ساتھ ’راکی‘ سیریز کی پہلی چار فلموں میں باکسر اپولو کریڈ کا کردار ادا کیا تھا اور یہی کردار اِن کی شہرت کی وجہ بھی تھا۔کارل ویدرز نے حال ہی میں ’اسٹار وار‘ کی سیریز ’دی مینڈلورین‘ میں بہترین اداکاری پر ایمی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔کارل ویڈرز کے انتقال پر ’راکی‘ سیریز کے مداح، شوبز انڈسڑی سمیت ہر خاص و عام شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔