امریکی انتخابات میں چینی مداخلت کے ثبوت : بلنکن

   

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہوں نے آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں چین کی طرف سے اثر انداز ہونے اور مداخلت کی کوششوں کے ثبوت دیکھے ہیں۔بلنکن جنہوں نے چین کا تین روزہ دورہ کیا اور امریکی سی این این انٹرنیشنل کو اس دورے کے بارے میں بتایا ۔بلنکن نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات میں چین کی مداخلت ناقابل قبول ہے اور وہ اس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جہاں وہ چین کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے کام کرتے ہیں، بلنکن نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کے بارے میں انتہائی واضح رہے ہیں۔