امریکی ایوان نمائندگان نے مودی حکومت کی ستائش کی

   

واشنگٹن۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان زیریں (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو) میں ریپبلک پارٹی کے رکن جووِلسن نے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور 35اے کی تنسیخ سمیت مودی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے جس کی خاطر ہندوستان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ امریکہ میں ہندوستان کے ایمبیسڈر ہرش وردھن شرنگلا نے ٹویٹ کرکے مسٹر ولسن کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر شرنگلا نے لکھا،‘ ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو‘ میں آج دیے گئے بیان کے لیے رکن جو وِلسن کا ہم صمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ نے جموں و کشمیر میں بہتر حکمرانی، ترقی اور معاشرتی۔معاشی انصاف کے ایک نئے طریقہ کار کی شروعات کرنے لیے ہند۔امریکہ کے رشتے اور ہندوستان کی حالیہ پہل کے لیے مستحکم حمایت ظاہر کی’۔مسٹر ولسن نے پارلیمنٹ میں کہا،‘ دفعہ 370 کو رد کرکے جموں و کشمیر کے خصوصی ریاست کے درجے کو ختم کرنے کے حکومت ہند کا فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کے معاشی ترقی کو فروغ دینے ، بدعنوانی سے لڑنے اور مذہبی تفریق کو ختم کرنے کی کوششوں کے تحت تھا’۔قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند نے رواں برس دفعہ 370اور 35اے کو ختم کرکے جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام ‘لداخ اور جموں کشمیر میں تقسیم کردیا ہے ۔