ٹرمپ نے اعلان کیاہے کہ رپبلکن کی صدراتی امیدوار ی برائے 2024کی وہ دوڑ میں ہیں
واشنگٹن۔ امریکی کانگریس کی ایک منتخب کمیٹی نے پیر کے روز محکمہ انصاف چار مجرمامہ الزامات کے لئے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیاہے جو 6جنوری 2021کے روز امریکی کپٹل پر حملے کے ضمن میں ہے جہاں پر 2020کے صدراتی انتخابات میں جو بائیڈن کی جیت پر امریکی قانون سازوں کااجلاس تھا۔
چار الزام ہیں کہ کانگریس کی ایک سرکاری کاروائی میں رکاوٹ‘امریکہ کو دھوکہ دینے کی سازش او ربغاوت‘ جیسا 6جنوری کے روزہونے والے حملے کو روبعمل لایاگیاتھااور رائے دہندوں کی جعلی فہرست تیار کرنا جو صدراتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بائیڈن کی حمایت کرنے والے تھے۔
سابق صدر کے معاونین جو محکمہ انصاف‘ مارک میڈوس‘ ان کے قطعی چیف آف اسٹاف‘ اور وکلاء روڈلاف ڈبلیو گیولیان‘ جان ایسٹ مین‘ جعفری کلارک اور کیناتھ چیسی برو کے حوالے کیاگیاہے۔ اخلاقی تحقیقات کے لئے مذکورہ کمیٹی نے ایوان کے چار اراکین کوبھی نامزد کیاہے۔
فوجداری حوالہ جات کاکوئی قانونی وزن نہیں ہے اور محکمہ انصاف اس پر عمل کا پابند نہیں ہے‘ مگر اس پر غور کیاجاسکتا ہے۔کیونکہ محکمہ انصاف پہلے سے ہی 6جنوری کے روز پیش ائے حملے کی تحقیقات کررہا ہے۔
جس کی سربراہی ایک خصوصی وکیل جیک اسمتھ کررہے ہیں جنھوں نے اس کو عجلت کا احساس کہا ہے۔
ٹرمپ نے اعلان کیاہے کہ رپبلکن کی صدراتی امیدوار ی برائے 2024کی وہ دوڑ میں ہیں۔ مانا یہ جارہا ہے کہ ٹرمپ اپنی امیدواری کاحوالہ دے کر ان الزامات کو سیاسی تحریک قراردینے کی کوشش کریں گے۔