واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں روسی حکومت سے جاسوسی کے الزام میں 16 سال کی سزا کاٹ رہے امریکی شہری پال وہیلن کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ایوان نے ایچ ریس 336 کو صوتی ووٹ سے منظور کیا۔ بدھ کو روس کی جانب سے سابق امریکی میرین ٹریور ریڈ کی رہائی کے اعلان کے بعد امریکی ایوان نے یہ قرارداد منظور کی۔قابل ذکر ہے کہ جون 2020 میں ماسکو کی ایک عدالت نے مسٹر پال وہیلن کو جاسوسی کے الزام میں 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ انہوں نے (مسٹر وہیلن) جاسوسی کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے روس اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا حصہ بننے کی امید میں فیصلے کو چیلنج نہیں کیا۔