امریکی بحریہ کے ایڈمرل ہندوستان کے دورہ پر

   

نئی دہلی : امریکی بحریہ کے چیف آف آپریشن ایڈمیرل مائیکل گلڈے 11سے 15اکتوبر ، 2021تک ہندوستان کے پانچ روزہ دورے ہیں ۔ اپنے اس دورے کے دوران ایڈمیرل گلڈے بحری اسٹاف کے سربراہ ایڈمیرل کرم بیرسنگھ اور اعلیٰ درجے کے جی اوآئی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے ۔ ایڈمیرل گلڈے ہندوستانی بحریہ کی مغربی بحری کمان (ممبئی ) اور مشرقی بحری کمان (وشاکھاپٹنم) کادورہ کریں گے ۔ جہاں وہ متعلقہ کمانڈر ان چیف کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ ایڈمیرل گلڈے ہندوستانی وفد کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مشرقی ساحل پریوایس این کیریئر اسٹرائک گروپ کیلئے بھی روانہ ہوں گے۔