امریکی تحدیدات کی وجہ ایرانی چینلس کا ’یو ٹیوب‘پر انحصار

   

Ferty9 Clinic

لندن30 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکا کی جانب سے ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیوں نے تمام سرکاری شعبوں کو بری طرح متاثر کرنا شروع کیا ہے۔ پابندیوں کے باعث رہبر اعلیٰ کے زیر کنٹرول ایرانی ٹیلی ویڑن کارپوریشن ‘IRIB’ بھی زبوں حالی کا شکار ہے اور کارپویشن نے مالی کمی پوری کرنے کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ویڈیو شیئرنگ ویب سایٹ ’یو ٹیوب‘ کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ایران سے شائع ہونے والے اخبار’شہر وَند‘نیاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایرانی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا مواد ‘یوٹیوب’ پرپوسٹ کرکے اس پر اشتہارات حاصل کیے جاتے ہیں اوران اشتہارات کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن کو اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق ایرانی ٹی چینلز پر نشر ہونے والی مزاحیہ فلمیں اورعوامی دلچسپی کے دیگر پرو گرامات بیرون ملک فارسی ناظرین تک پہنچانے کے لیے ‘یو ٹیوب’ ایک اہم ذریعہ ہے۔ فارسی زبان سمجھنے والے لاکھوں افراد یو ٹیوب پر یہ فلمی مواد دیکھتے ہیں۔ اس طرح یو ٹیوب کے اشہتارات سے حاصل ہونے والی آمدن کو ایرانی ٹی ویڑن کارپوریشن ‘ہارڈ کرنسی’ کے متبادل کے طورپر استعمال کرتی ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق ‘آئی فلم’ ٹی وی چینل ایران میں مزاحیہ پروگرامات اور فلمیں نشر کرتا ہے۔ ‘یو ٹیوب’ پرموجود چینل کے 25 ہزار فالورز ہیں۔ جون کے آخر تک اس کی ایک فوٹیج کو 15 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔’یو ٹیوب’ پرموجود ایک دوسرے چینل کو’عصر جدید’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس یو ٹیوب چینل کے 10 ہزار فالورز ہیں اور اس کی ویڈیوز اب تک 30 لاکھ ناظرین دیکھ چکے ہیں۔ ایران کی مشہور’ایچ ڈی’ فلمیں بھی اشتہارات کے ذریعے پیسے کے حصول کے لیے ‘یو ٹیوب’ پر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اگرچہ یہاں پر عام صارفین کو مفت میں یہ مواد دکھایا جاتا ہے مگر اس پر چلنے والے اشتہارات ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی آمدن کا ذریعہ ہیں۔