امریکی تیل کمپنی 50 لاکھ ڈالر تاوان دینے پر مجبور

   

واشنگٹن : امریکہ میں تیل کی ترسیل کی بڑی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے جرائم پیشہ گینگ ڈارک سائیڈ کو 50 لاکھ ڈالر تاوان ادا کیا ہے۔ امریکی تیل کی کمپنی کولونیل پائپ لائن ایک سائبر حملے کے نتیجے میں 5 دن تک کام نہیں کر سکی تھی اور اسی وجہ سے امریکا کے بہت سے حصوں میں تیل کی ترسیل منقطع ہو گئی تھی۔ کولونیل پائپ لائن کی ہیکنگ کو ایک اہم قومی انفراسٹرکچر پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کے طور پر دیکھا گیا۔ کولونیل پائپ لائن کی طرف سے جمعرات کو کہا گیا تھا کہ کمپنی اس خبر پر تبصرہ نہیں کرے گی۔