امریکی جیلوں میں کورونا سے 2700 افراد کی ہلاکت کا انکشاف

   

xواشنگٹن :امریکی جیلوں میں عالمی وبا کورونا سے 2700 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی جیلوں میں عالمی وبا کورونا سے 2700 سے زائد اموات ہوئیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حقیقت میں امریکی جیلوں میں کورونا سے اموات کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں، کئی قیدیوں کی کورونا سے اموات کو جیل کے قیدی کے طور پر شمار ہی نہیں کیاگیا۔امریکہ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ سے زائد ہیں جبکہ کورونا سے اموات 6 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔