واشنگٹن :امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون اول جِل بائیڈن وائرس کی ہلکی علامات کے ساتھ پچھلے ہفتے کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں۔ وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ امریکی خاتون اول نے 5 روز تنہائی یعنی آئسولیشن اختیار کی، جس کے بعد آج ان کا جبٹسٹ کیا گیا تو وہ منفی آیا۔ دوسری جانب واشنگٹن میڈیا کے مطابق اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن بھی گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔