امریکی ساحل پر سینکڑوں سال قدیم بحری جہاز کا ڈھانچہ برآمد

   

نارتھ کیرولینا: امریکی ساحل پر 1800 میں تیارکردہ ایک چھوٹے بحری جہاز کی باقیات ازخود نمودار ہوئی ہیں۔ اس سے قبل بھی یہ ساحل قدیم سمندری جہازوں کی وجہ سے ایک مشہورومقبول مقام رہا ہے۔تاریخی لحاظ سے یہاں سینکڑوں بحری جہاز ڈوبتے رہے ہیں کیونکہ بالڈ ہیڈ جزیرے اور اطراف کی جانب اب تک 21 جہاز اور کشتیوں کے آثار مل چکے ہیں جن کا تعلق امریکی خانہ جنگی اور برطانوی عہد سے رہا ہے۔کچھ روز قبل اسی ساحل پر 12 فٹ چوڑا اور 60 فٹ طویل جہاز کا ڈھانچہ دیکھا گیا ہے جس کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس پر جابجا زنگ آلود آہنی ٹکڑے لگے ہیں اور بوسیدہ لکڑی کی پٹیاں واضح دکھائی دے رہی ہیں۔ماہرین آثار کے مطابق فی الحال اس پر تحقیق جاری ہے ۔