واشنگٹن ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کاروبار کرنے یا وہاں پر منتقل ہونے کی خواہش رکھنے والے ہندوستانیوں کو یکم اپریل سے یو ایس انوسٹر ویزا یا امریکی سرمایہ کاری ویزا کے حصول کیلئے اب مزید 50 ہزار ڈالر ادا کرنے ہوں گے ۔ EB-5 ویزا یا یو ایس انوسٹر ویزا کیلئے زائد ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔ تمام ویزا زمروں پر اس کا اثر ہوگا ۔ اس طرح ان افراد کیلئے جو EB-5 ویزا پروگرام میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں رکاوٹیں کھڑی ہوں گی ۔ 2019 ء میں EB-5 انوسٹرویزا پروگرام کے دوران اقل ترین سرمایہ کاری کی رقم 9 لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی ۔ اب اس میں اقل ترین سرمایہ کاری پر 5 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔ لہذا درخواست گزاروں کو 50 ہزار ڈالر زائد ادا کرنے ہوں گے ۔
