امریکی سفارت کار نے ہندوستان میںرکشہ خرید لیا

   


نئی دہلی: پاکستان میں سفارتکاری کے فرائض انجام دے کر ہندوستان میں تعینات ہونے والی امریکی خاتون سفارت کار نے رکشہ خرید لیا۔غیرملکی ایجنسی کی جانب سے بنائی گئی امریکی سفارت کار کی رکشے میں سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔امریکی سفارتکار این ایل میسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران بڑی، خوبصورت اور بکتربند گاڑیوں میں سفر کرتے ہوئے رکشہ دیکھتی تو اس میں سفرکی خواہش ہوتی۔اسی لیے ہندوستان میں پوسٹنگ ہوتے ہی رکشہ خرید لیا۔این ایل میسن کے ساتھ دیگرتین امریکی خواتین سفارت کاروں نے بھی رکشہ خریدا ہے اور اس میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں بھی کروائی ہیں۔پاکستان اور ہندوستان میں رکشہ سستی اور عوامی سواری سمجھا جاتا ہے اوراب بھی بڑی تعداد میں لوگ خصوصا خواتین آمد ورفت کیلئے رکشہ استعمال کرتے ہیں۔