واشنگٹن : امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کو 1973 کی تاریخی رولنگ کو کالعدم کرنے کا ڈرامائی اقدام کیا۔ 1973 کی رولنگ میں تسلیم کیا گیا تھا کہ عورت کو ابورشن کرانے کا دستوری حق حاصل ہے اور اس عمل کو ملک گیر سطح پر قانونی حیثیت دے دی گئی تھی۔ آج کی رولنگ ری پبلکنس اور مذہبی قدامت پسند گوشوں کے لئے تاریخی فتح ہے جو چاہتے ہیں کہ اسقاط حمل کا طریقہ محدود کیا جائے یا اس پر بالکلیہ امتناع عائد کردیا جائے۔