نیویارک : امریکی سیاہ فاموں کے رہنما اور ان میں اسلام کی ترویج کے علمبردار میلکم ایکس (نومسلم نام الحاج الشہباز) کی بیٹی ملیکہ شاباز، نیویارک شہر میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 56 سالہ ملیکا کی نعش پیر کو بروکلین کے گھر سے اس کی بیٹی کو ملی۔ حکام نے کہا کہ ملیکا کی موت فی الحال مشکوک نہیں لگ رہی۔میلکم ایکس کی اہلیہ بیٹی شاباز اس وقت اپنی جڑواں بیٹیوں ملیکا اور ملاک سے امید سے تھی جب سیاہ فاموں کے لیڈر میلکم ایکس کو 1965 میں ان کی ایک تقریر کے دوران گولی مار کر قتل کیا گیا۔امریکی سیاہ فاموں کے ایک اور رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی بیٹی برنیس کنگ نے ٹویٹ کیا ، ‘‘میں (ملیکہ شاباز)کی موت سے بہت افسردہ ہوں۔ میرا ذہن بار بار اس کے خاندان کی طرف جاتا ہے۔’’واضح رہے کہ میلکم ایکس کے قتل کے جرم میں سزا پانے والے دو افراد کو دو سال کے بعد بری کر دیا گیا تھا۔