امریکی سینیٹ کی کیلی کرافٹ کی نامزدگی کو منظوری

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن،26جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سینیٹ کی خارجی امور کی کمیٹی نے اکثریت سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ اقوام متحدہ کے لئے نامزد سفیر کیلی کرافٹ کے نام کو منظوری دے دی ہے ۔مچ میکونیل نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا،‘‘سینیٹ کی خارجی امور کی کمیٹی نے کینٹکی کی کیلی نائٹ کرافٹ کو امریکہ کے اقوام متحدہ میں سفیر بنائے جانے کی منظوری دے دی ہے ۔’صدر کے ذریعہ ان کا انتخاب بے مثال ہے اور مجھے ان کی نامزدگی کی حمایت کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے۔ وہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی اگلی سفیر ہوں گی۔مسٹر میکونیل نے کہا کہ اب محترمہ کرافٹ کی نامزدگی کو باضابطہ منظورے دینے کے لئے مکمل سینیٹ کے پاس بھیجا جائے گا۔