امریکی سی ای او اٹلی میں کشتی حادثہ میں ہلاک

   

روم : برطانوی اشاعتی ادارے (Bloomsbury) کی سی ای او اٹلی میں خوفناک کشتی حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ 45 سالہ امریکی خاتون ایڈرین وان اٹلی کے املفی کوسٹ پر اپنے شوہر اور 2 بچوں کے ساتھ کرائے کی اسپیڈ بوٹ پر سمندر میں موجود تھیں کہ ان کی کشتی ایک بڑی کشتی سے ٹکرا گئی حادثے کے بعد ایڈرین وان پانی میں جا گریں اور کشتی کے بلیڈز لگنے سے وہ بری طرح زخمی ہوگئیں، انہیں پانی سے زندہ حالت میں باہر نکال لیا گیا تاہم طبی عملے کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ان کی موت ہوگئی۔ ایڈرین وان کے شوہر مائیک وائٹ کا اس حادثے میں کندھا ٹوٹ گیا جبکہ ان کے بازو پر بھی چوٹیں آئیں۔خاتون کے دونوں بچے جن کی عمریں 8 اور 12 سال ہیں وہ حادثے میں زخمی نہیں ہوئے تاہم یہ سب کچھ دیکھنے کے باعث بچے شدید صدمے میں ہیں۔