امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کا عمل شروع امریکی دستوں کی کابل آمد

   

واشنگٹن: امریکہ نے اس انٹلیجنس رپورٹ کے بعد افغانستان میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ افغان دارالحکومت کابل 90روز یا اس سے بھی کم مدت میں طالبان کے ہاتھوں میں جاسکتا ہے ۔تازہ اطلاعات کے مطابق طالبان کی کابل کی طرف پیشقدمی جاری ہے اور اس درمیان امریکی فوجی دستے کابل پہنچ رہے ہیں تاکہ اپنے سفارتکاروں کے تخلیہ میں مدد کرسکے۔ افغانستان میں اب بھی موجود امریکیوں کیلئے جاری سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہیکہ کابل میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے انہیں وہاں سے نکالنے کیلئے جلد پروازوں کا اعلان کیا جائے گا۔