امریکی صدر بائیڈن دوسری صدارتی میعاد کیلئے امیدوار

   

واشنگٹن : امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات کیلئے امیدواری کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔بائیڈن نے صدارتی امیدواری کا اعلان 2019 کے اعلانِ امیدواری کی سالانہ یاد کے موقع پر کیا ہے۔3 منٹ کے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ” یہ وقت لا تعلق رہنے کا وقت نہیں ہے اس لئے میں دوسرے صدارتی دور کے لئے اپنی امیدواری کا اعلان کر رہا ہوں”۔پیغام میںبائیڈن نے کہا ہے کہ “جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چْکا ہوں کہ ہم امریکہ کی رْوح کے لئے حالتِ جنگ میں ہیں۔ یہ جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ اس وقت ہم میں سے ہر ایک کا اپنے آپ سے جو سوال پوچھنا ضروری ہے وہ یہ کہ آئندہ سالوں میں ہم نسبتاً زیادہ آزاد ہوں گے یا کم”۔بائیڈن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی عمر سے متعلق اندیشوں کو ایک طرف رکھ کر انہیں اپنا شروع کیا ہوا کام مکمل کرنے کی مہلت دی جائے۔انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ” آزادی اور شخصی آزادی ، بحیثیت امریکن ہماری شناخت کی جڑ بنیاد ہے۔