امریکی صدر کا نیوکلیر مذاکرات کیلئے مکتوب درحقیقت دھمکی ہے: عراقچی

   

تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے بھیجے گئے حالیہ خط میں نیوکلیر مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا ہے، وہ درحقیقت ایک دھمکی ہے اور تہران جلد ہی اس کا جواب دے گا۔وزیر خارجہ عراقچی نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویڑن کو بتایا کہ اگرچہ خط میں مواقع فراہم کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، لیکن یہ حقیقت میں دھمکی ہے۔

جنگ بندی کیخلاف ورزی پر امریکہ یوکرین سے جواب طلب کرے
ماسکو : روس نے کہاہے کہ یوکرین نے پہلے ہی روسی تیل کے ڈپو پر حملہ کر کے 3 سال پرانی جنگ میں توانائی کے مقامات پر مجوزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ ذاخارووا کا کہنا تھا امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ یوکرائن سے اس کے اقدامات پر جواب طلب کرے۔