امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ پر ایران کا ردعمل

   

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، امریکہ نے خطہ میں کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران پر نیوکلیئرہتھیار بنانے کے الزامات خطے میں امریکا کی شرانگیز پالیسی کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا اسرائیل سے سیکیورٹی معاہدہ امریکی منافقت اور دھوکے کی عظیم علامت ہے، امریکہ نے خطے میں زیادہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والی صیہونی حکومت کی طرف سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے دورے میں اسرائیل سے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔