32.5 ملین ڈالر ٹکنالوجی کمپنی ’سونوس‘ کو ادا کرنے کا م
واشنگٹن :گوگل پر ایک بار پھر جرمانہ عائد کیے جانے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اس مرتبہ امریکہ کی ایک عدالت نے کمپنی کے اسمارٹ اسپیکر پیٹنٹ کی خلاف ورزی کیلئے گوگل کو ہائی ٹیک آڈیو ٹیکنالوجی کمپنی ’سونوس‘ کو 32.5 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم سنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سین فرانسسکو جوری نے معاملے میں پایا کہ گوگل کے اسمارٹ اسپیکر اور میڈیا پلیئرس نے سونوس کے دو پیٹنٹس میں سے ایک کی خلاف ورزی کی ہے۔ جوری اراکین نے کہا کہ فروخت کیے گئے 14 ملین سے زیادہ ڈیوائس میں سے ہر ایک کیلئے گوگل 2.30 ڈالر کی ادائیگی کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال جنوری میں ایک فیصلے میں یو ایس انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن (آئی ٹی سی) نے کہا تھا کہ گوگل نے اسمارٹ اسپیکر سے متعلق ہائی ٹیک اسپیکر اور آڈیو ٹیکنالوجی کمپنی سونوس کے پانچ پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔ دراصل جنوری 2020 میں سونوس نے پہلے ٹیکنالوجی ایکسپرٹ گوگل پر اس کے وائرلیس اسپیکر ڈیزائن کی مبینہ نقل کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا اور آئی ٹی سی سے لیپ ٹاپ، فون اور اسپیکر جیسے گوگل پروڈکٹس پر پابندی لگانے کی گزارش کی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ سونوس کے چیف ایگزیکٹیو افسر پیٹرک اسپنس نے یو ایس ہاؤس اینٹی ٹرسٹ کمیٹی کے سامنے گواہی دی کہ گوگل نے کمپنی کو امیزن کے الیکسا اسسٹنٹ اور گوگل اسسٹنٹ دونوں کو ایک ہی وقت میں سرگرم ہونے سے روک دیا۔ گوگل نے کہا تھا کہ وہ اپنے پروڈکٹس کو درآمد کرنے یا فروخت کرنے کی ہماری صلاحیت پر کوئی اثر پڑنے کی امید نہیں کرتے ہیں۔ سونوس نے گوگل پر 100 پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ حالانکہ گوگل نے ہمیشہ کہا ہے کہ اس کی تکنیک آزادانہ طور پر تیار کی گئی تھی اور اسے سونوس سے کاپی نہیں کیا گیا تھا۔
گیٹس سے تعلق والی خاتون کا روسی جاسوسہ سے تعلق
نیوریاک : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے روسی ایتھلیٹ میلا اینٹونووا کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں خبریں گردش کرنے کے بعد اب اس کی کچھ مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ ان کے تعلقات کی خبریں جنسی جرائم کے مرتکب امریکی تاجر جیفری ایپسٹین کے باعث سامنے آئی تھیں۔میڈیا کے مطابق اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ گیٹس کی محبوبہ کریملن کی معروف جاسوس اینا چیپ مین کی ساتھی ہیں ۔