واشنگٹن، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیت نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے کمیونکیشن ہوائی جہاز کو دشمنوں نے نہیں گرایا ہے ۔مسٹر لیگیت نے کہا‘‘امریکہ کے بمبارڈیر ای -11 اے جو آج افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہوا ہے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور تحقیقات کے دوران اس وقت اسے دشمنوں کی طرف سے گرائے جانے کے نشانات نہیں ملے ہیں۔ طالبان کی طرف سے ہوائی جہاز مارکو گرائے جانے کا دعویٰ جھوٹا ہے ’’۔اس سے پہلے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہوئے ہوائی جہاز جس میں سی آئی اے کے کئی افسر سمیت مسافر سوار تھے اسے طالبان کے جنگجوؤں نے گرایا ہے ۔