کابل۔/5 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان طالبان نے امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان بازآبادکاری زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے۔ ان کی یہ ملاقات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کو مردہ قرار دینے کے بعد پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی ہے۔ طالبان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ زلمے خلیل زادے سے یہ ملاقات پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ہوئی۔ طالبان نے اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔
