حیدرآباد۔ 15 ۔ مارچ (پریس نوٹ) حیدرآباد میں قائم امریکی قونصل خانہ نے یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ یوکرین پر روس نے حملہ کردیا اور گزشتہ 20 دنوں سے یوکرین کے شہروں اور رہائشی علاقوں پر اس کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔شہر کے پائیگا پیالس میں قائم امریکی قونصل خانہ نے یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عمارت کو اودے اور زرد رنگ کے برقی قمقموں سے روشن کیا ہے۔