امریکی لائبریری کو 46 سال بعد کتاب واپس مل گئی

   

اوکلاہوما : امریکی لائبریری کو 46 سال بعد کتاب واپس مل گئی۔ امریکی ریاست اوکلاہوما کی لائبریری نے فیس بک پوسٹ میں کہا اس شہری کا شکریہ جس نے یہ کتاب 46 سال بعد واپس لوٹا دی۔ نامعلوم امریکی شہری نے 8 ستمبر 1976 کو مصنفہ مولی کون کی کتاب ’’اینی اینی‘‘ جاری کرائی تھی جو 27 مئی 2022 کو واپس کی گئی۔