امریکی لڑکے کی پراسرار گمشدگی کے 8 سال بعد واپسی ’کہاں رہا کسی کو نہیں معلوم‘

   

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس سے لاپتہ ہونے والا لڑکا آٹھ سال بعد 25 سالہ شخص کے طور پر لوٹ آیا ہے تاہم یہ کسی کو معلوم نہیں کہ وہ طویل عرصہ کہاں اور کیسے گزرا۔ میڈیاکے مطابق ’ٹیکساس سنیٹر فار مِسنگ‘ کا کہنا ہے کہ ہوسٹن سے تعلق رکھنے والے روڈی فاریس شاید کسی ’محفوظ مقام‘ پر رہے ہیں اور اس وقت ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کو صحت کا کیا مسئلہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ روڈی فاریس چھ مارچ 2015 کو اس وقت گھر کے قریب سے پْراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے جب وہ اپنے دو کتوں کے ساتھ چہل قدمی کے لیے نکلے تھے۔