امریکی محکمہ خزانہ کا طالبان پر پابندیوں میں نرمی کرنے سے انکار

   

واشنگٹن : امریکی محکمہ خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ طالبان پر عائد پابندیوں میں نرمی نہیں کر رہا۔یہ بات امریکی محکمہ خزانہ کے ترجمان نے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان کی عالمی فنانشل سسٹم تک رسائی پر پابندی میں نرمی نہیں کی جا رہی ہے۔