واشنگٹن:امریکی نائب وزیر خارجہ اسٹیفن ای بیگن 12 تا 16 اکتوبر ہندوستان اور بنگلہ دیش کا سفر کریں گے۔ وہ 12 سے 14 اکتوبر تک ہندوستان کا دورہ کریں گے جہاں نئی دہلی میں وہ اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور انڈیا۔ یو ایس فورم میں اہم خطاب کر یں گے۔ وزیر خارجہ پومپیو کی 6 اکتوبر کو ہندستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر سے ملاقات اور اس سال کے آخر میں امریکہ۔ ہند 2 + 2 وزارتی ڈائیلاگ سے قبل بیگن کی ہندستان میں مصروفیات اس بات پر مرکوز رہیں گی کہ امریکہ۔ ہند جامع عالمی حکمت انگیز شراکت داری کو آگے لے جانے اور ہند بحر الکاہل اور پوری دنیا میں امن، خوشحالی اور سلامتی کو آگے بڑھانے کیلئے امریکہ اور ہندستان مل کر کیسے کام کر سکتے ہیں۔ بیگن 14 تا 16 اکتوبر بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے جہاں وہ ڈھاکہ میں اعلی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔