امریکی وزیر خارجہ کا دورہ یوکرین

   

واشنگٹن ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روسی جارحیت کے تناظر میں یوکرین کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پومپیو آج یوکرین کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اپنے یوکرائنی ہم منصب کے ساتھ آج جمعہ کو کیف میں ملاقات کے بعد اس بارے میں بیان جاری کیا۔ امریکی صدر کے ممکنہ مواخذے کے لیے امریکی سینیٹ میں جاری کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک پومپیو، یوکرین کا دورہ کرنے والے سب سے اعلیٰ سطحی امریکی عہدیدار ہیں۔