واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن پیر کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔یہ دوسری بار ہے کہ وہ اس متعدی بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔69سالہ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کورونا سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کورونا وائرس کی ہلکی علامات محسوس کررہا ہوں، اور اگلے پانچ دنوں تک گھر پر قرنطینہ میں رہوں گا۔ آسٹن کی ٹیکہ کاری مکمل ہو چکی ہے اور انہوں نے بوسٹر کی دو خوراکیں بھی لی ہیں۔ اس سے قبل 29 جولائی کو صدر جو بائیڈن کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ آسٹن اس سے پہلے رواں سال جنوری میں کورونا سے متاثر پائے گئے تھے ۔