امریکی پابندیاں مضحکہ خیز:بیجنگ

   

بیجنگ : ہانگ کانگ میں بیجنگ کے اعلیٰ دفتر نے امریکہ اور چین کے سینئر عہدیداروں پر ’مضحکہ خیز‘ پابندیاں عائد کرنے پر تنقید کرتے ہوئے ان اقدامات کو ’مسخری حرکتوں‘ کے طور پر مسترد کردیا اور کہا کہ یہ چینی لوگوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ تنقید واشنگٹن کے چین کے رابطہ دفتر کے سربراہ لو ہوئننگ کے علاوہ ہانگ کانگ کی رہنما کیری لام اور دیگر موجودہ اور سابق عہدیداروں پر عائد پابندیوں کے اعلان کے گھنٹوں بعد سامنے آئی ہے جس میں امریکہ نے ان افراد پر ہانگ کانگ میں سیاسی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرانے دھمکانے سے چینی عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔پابندی کے تحت عہدیداروں کے امریکی اثاثے منجمد ہوں گے۔