امریکی پابندیوں کے باعث شام گندم یا ایندھن درآمد کرنے سے قاصر : وزیر تجارت

   

دمشق: شام کے نئے وزیر تجارت نے کہا کہ شام سخت امریکی پابندیوں کے باعث ایندھن، گندم یا دیگر اہم اشیا کی درآمد کے سودے کرنے سے قاصر ہے حالانکہ خلیجی عرب ریاستوں سمیت کئی ممالک ایسا کرنے کے خواہاں ہیں۔دمشق میں اپنے دفتر میں رائٹرز کو ایک انٹرویو میں مہر خلیل الحسن نے کہا، شام کی نئی حکمران انتظامیہ چند مہینوں کیلئے کافی گندم اور ایندھن جمع کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے لیکن اگر پابندیاں منجمد یا جلد ختم نہ کی گئیں تو ملک کو ایک تباہی کا سامنا کرنا ہو گا۔حسن اسلام پسند باغی گروپ ھیئۃ تحریر الشام کی قائم کردہ نئی نگراں حکومت کے رکن ہیں۔یہ پابندیاں اسد کی حکومت کے دوران لگائی گئی تھیں جس میں ان کی حکومت اور مرکزی بینک جیسے ریاستی اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔