امریکی پابندی سے ایران ۔پاکستان گیس پائپ لائن مسائل سے دوچار :عمران خان

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ،13جون سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایران پر امریکہ کی پابندی کی وجہ سے ایران ۔پاکستان گیس پائپ لائن پر عمل درآمد میں مسائل پیداہوگئے ہیں ۔انھوں ایک انٹریومیں یہ بات کہی۔اس پائپ لائن پر ابھی کام جاری ہے اور توقع ہے کہ اس سے ایران سے پاکستان کو گیس کی سپلائی ہوگی ۔تاہم ،جب امریکہ نے ایران کے نیوکلیائی معاہدے سے خودکو الگ کرلیا اور گزشتہ سال اس پر پابندیاں عائدکردیں تو ایران سے تجارت کرنے والے دیگر ممالک بھی اس سے متاثر ہوئے ۔مسٹر خان نے کہا،’’اس وقت اس میں بہت زیادہ پیشرفت نہیں ہورہی ہے اور یہ ایران پر امریکہ کی پابندی کی وجہ سے ہے ‘‘۔