واشنگٹن۔ ریاست واشنگٹن میں پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آئے ، سیئٹل میں مظاہرے کرنیوالے 2 افرادکی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے ۔ریاست واشنگٹن میں یہ مظاہرہ کیپٹیل ہلز آکیوپائے گروہ کی جانب سے کیا جارہا تھا کہ اس دوران 2 مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرے میں شریک افراد کو دھکا دے کر گرایا اور ان کی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے ۔مظاہرے میں شامل دیگر افرادنے بروقت مداخلت کی اور اہلکاروں سے کہا کہ وہ گردن سے گھٹنا ہٹائیں ۔واضح رہے کہ 25مئی کو ایک سفید فام پولیس اہلکار نے گردن پر گھٹنا رکھ کر سیاہ فام جارج فلائیڈ کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سے امریکہ بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور سفید فام نسل پرستی کی علامتیں ہٹائی جارہی ہیں۔