امریکی ڈرون بحیرہ اسود میں جا گرا

   

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ روسی طیاروں نے ان کے ڈراون کو بحیرہ اسود کے اوپر پرواز کے د وران مار گرایا ہے تا ہم روس نے ابھی تک ہمارے ڈرون پر قبضہ نہیں کیا۔روسی لڑاکا طیارے سو۔27 کی جانب سے بحیرہ اسود کے علاقے میںگشتی پرواز کرنے والے امریکی ایم کیو۔9 قسم کے ڈروان سے ٹکر لگاتے ہوئے گرانے کے واقع کی تفصیلات منظر عام پر آ رہی ہیں۔رائیڈر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں تا ہم اس حد تک خطرناک اور غیر پیشہ ورطریقہ کار کا پہلی بار مشاہدہ ہوا ہے۔انہوں نے ڈروان کے ملبے کے کہاں پر ہونے اور اس کو نکالنے کے لیے امور پر کام ہونے نہ ہونے کا ذکر نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس تا حال ڈروان کے ملبے تک رسائی نہیں کر سکا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ چھیڑا چھاڑی کے وقت روسی طیاروں کے ساتھ کسی قسم کی وائر لیس بات چیت نہیں ہوئی، اور ٹکر او کے بعد امریکی ڈرون کے پائلٹ نے نقصان پہنچنے والے ایم کیو۔ 9 کو بحیرہ اسود میں گرا دیا۔