امریکی کونسلیٹ حیدرآباد میں ریسیڈنشیل مینٹننس انسپکٹر کی جائیداد کیلئے درخواستیں طلب

   

حیدرآباد ۔22۔ اگست (سیاست نیوز) امریکی کونسلیٹ حیدرآباد میں ریسیڈنشیل مینٹننس انسپکٹر کے عہدہ پر تقرر کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ منتخب امیدوار کو ہفتہ میں 40 گھنٹے خدمات انجام دینا ہوگا۔ امیدوار کی اہلیت کے بارے میں وضاحت کی گئی کہ وہ کسی مسلمہ ادارہ سے سکنڈری اسکول یا ووکیشنل ٹریننگ کی تکمیل کیا ہو۔ HVAC شعبہ میں ٹیکنیشن کے طور پر مہارت ضروری ہے۔ امیدوار کو انگریزی زبان پر عبور حاصل ہونا چاہئے ، اس کے علاوہ تلگو ، ہندی یا اردو زبان سے بھی واقفیت ہونی چاہئے ۔ درخواست گزار کو تحریر ، بول چال اور ریڈنگ پر عبور ہونا چاہئے۔ منتخب امیدوار کو سالانہ تنخواہ کے طور پر 911850 روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ درخواست گزار کو امریکی کونسلیٹ حیدرآباد میں درکار دستاویزات کے ساتھ درخواست دینے کی سہولت رہے گی۔ تعلیمی قابلیت سے متعلق سرٹیفکٹ ، ڈرائیونگ لائسنس ، شہریت یا رہائش کا ثبوت دستاویزات کی شکل میں داخل کیا جائے۔ درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند امیدوار کونسلیٹ کی ویب سائیٹ پر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں اور درخواست دی جاسکتی ہے۔ 1