حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : امریکی کونسل جنرل متعینہ حیدرآباد جنیفر لارسن نے تقرر کے بعد پہلی مرتبہ آندھرا پردیش کا دورہ کیا ۔ انہوں نے راج بھون میں گورنر بسوابھوشن ہری چندر سے اور کیمپ آفس میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی ۔ کونسل جنرل 13 اکٹوبر کو ماریس اسٹیلا کالج کا دورہ کریں گی جہاں انگلش لینگویج فیلو پروگرام کا آغاز کریں گی ۔ گورنر اور چیف منسٹر سے بات چیت میں امریکہ اور آندھرا پردیش میں تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ امریکی کونسلیٹ نے انگلش فیلو پروگرام کا آغاز کیا جس میں 50 خواتین حصہ لے رہی ہیں ۔ 2 کوآرڈینٹرس اور 2 ٹیچرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ لارسن تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں سفارتی امور کی نگران ہوں گی ۔۔ ر