امریکی ہفتہ واری بے روزگاری کا دعوی ایک نئی اونچائی پر پہنچ گیا

,

   

مذکورہ تازہ اعدا د وشمار 262,000سال2019کے218کے ہفتہ واری اوسط سے بہت زیادہ ہے جو وبائی امراض سے پہلے کی سطح ہے۔
واشنگٹن۔امریکہ کے محکمہ لیبر کی خبر ہے کہ امریکہ میں پچھلے ہفتہ بے روزگاری کا ابتدائی دعوی بڑھ کر 262,000ہوگیاہے‘ نومبر 2021کے بعد سے یہ نئی اونچائی ہے۔

اگست6کو ہفتے کے اخر میں امریکیوں نے بے روزگاری فوائد کے لئے جو درخواستیں دی ہیں اس میں 14000کا اضافہ ہوا ہے جو پچھلے ہفتہ کی سطح 248000پر مشتمل ہے۔امریکہ کے محکمہ لیبر اعداد وشمار بیورو کے جائزہ نو کے بعدجاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ اعداد وشمار سامنے ائے ہیں۔

زنہوا نیو زایجنسی نے رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ابتدائی بے روزگاری کے دعوؤں کے لئے چارہفتوں کی حرکت پذیری اوسط‘ ڈیٹاکے اتار چڑھاؤ کو کم کرنے ایک طریقہ 4500سے 252,000تک بڑھ گیاہے۔

مارچ2019کے آخری ہفتہ میں مجموعی بے روزگاری کا دعوی166,000تھا جو دہے کا سب سے کم تھا۔حالیہ مہینوں میں افرطِ زر اور شرح سود میں اضافہ کے درمیان اعداد وشمار میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ہفتہ کے آخر میں 14مارچ2020میں بے روزگاری کے دعوے 221,000تھے مگر اسکے بعد کے ہفتہ میں اس میں بے تحاشہ 2.9ملین تک کا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ میں اسبات کابھی اظہار کیاگیاہے کہ 30جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بے قاعدگیوں سے ریاستی بے روزگاری کے فوائد حاصل کرنے والے لوگوں کی تعداد جو ایک ہفتے کے وقفے کے ساتھ رپورٹ کی گئی تھی‘8000سے بڑھ کر1.4ملین ہوگئی ہے۔

مذکورہ محکمہ نے پچھلے ہفتہ خبر دی تھی کہ کساد بازاری کے خوف کے باوجود کاروباریوں نے 528,000ملازمتیں جولائی میں فراہم کی تھیں‘ بے روزگاری کی شرح3.5فیصد کی وبائی بیماری سے پہلے کی سطح تک گر گئی ہے جوکہ اب بھی ایک مضبوط مارکٹ کی طرف اشارہ ہے۔