امریکی یونیورسٹیز میں ہندوستانی طلباء کیلئے داخلہ کی سہولت

   

ورچول ایجوکیشن فیئر کا کل سے آغاز، زائد از 100 اداروں سے مشاورت کا موقع

حیدرآباد: امریکی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے متعلق معلومات کے لئے 2 اکتوبر سے ورچول ایجوکیشن فیر کے آغاز کا منصوبہ ہے تاکہ طلبہ امریکی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق اپنے کورسس کا انتخاب کرتے ہوئے داخلوں کیلئے پہل کریں۔ امریکہ میں ماسٹرس یا ڈاکٹریٹ پروگرام میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کیلئے 2 اور 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ بیچلر پروگرام کیلئے 9 اور 10 اکتوبر کو ورچول سیشن رہے گا ۔ امریکہ کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹ کے مطابق ہندوستانی طلبہ کو موجودہ چیلنجس کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ورچول ایجوکیشن فیر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ہندوستانی طلبہ 100 سے زائد امریکی کالجس اور یونیورسٹیز کے نمائندوں سے راست مشاورت کرپائیں گے ۔ اکیڈیمک پروگرامس ، کیمپس کی سہولتیں‘ مالی امداد اور درخواست سے متعلق طریقہ کار کی تفصیلات بیان کی جائیں گی ۔