واشنگٹن۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں رشوت کے عوض داخلے کے اسکینڈل میں ہالی ووڈ اداکارفیلی سٹی ہف مین اورلوری لوفلن سمیت 50 سے زائد افراد پر الزامات عائد کردیئے گئے۔تمام افراد پر اپنے بچوں کو رشوت کے عوض داخلہ دلانے کا الزام ہے۔انہوں نے بھاری رشوت دے کرجارج ٹاؤن YALE اور اسٹین فورڈمیں داخلے دلائے جس پر دن رات محنت کرکے داخلہ لینے والوں نے سر پکڑلیے۔
جاپان :5.2 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے
ٹوکیو۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے جنوب مغربی علاقہ صوبہ واکایاما کے قریب جزیرہ نما میں چہارشنبہ کو زلزلہ کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریختر پیما پر زلزلہ کی شدت 5.2 تھی جو مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 53 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز 33.8 ڈگری شمالی طول البلد اور 134.9 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے 50 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔توکوشیما، شکا، وساکا، ھیوگو اور نارہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سونامی سے متعلق کوئی الرٹ جاری نہیں کی گئی ہے ۔