امر ناتھ یاترا :سینکڑوں سادھووں کی جموں آمد

   

جموں،13 جون(یو این آئی) مقدس امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل ملک بھر سے سینکڑوں سادھو جموں، جو کہ مندروں کا شہر کہلاتا ہے، پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑوں میں واقع امر ناتھ کی یاترا تین جولائی سے شروع ہوگی، جو دونوں روایتی راستوں، یعنی 48 کلومیٹر طویل ننون۔پہلگام اور 14 کلومیٹر مختصر لیکن دشوار گزار بالہ تل کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔یاترا کی شروعات سے ایک دن قبل، یعنی دو جولائی کو یاتریوں کا پہلا قافلہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ اور پرانے شہر کے رام مندر سے وادی کی جانب روانہ ہوگا۔