امن خراب کرنے والوں کیخلا ف سخت کارروائی کی جائے گی:نروتم

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مسٹر مشرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جبل پور، دھار اور بڑوانی میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ دھار میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ جبل پور میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔مسٹر مشرا نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔