حیدرآباد: کچھ دن قبل بنگلور میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں منعقد کیا گیا ایک جلسہ کے دوران ایک نوجوان لڑکی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاکر سوشیل میڈیاپر وائرل ہوگئی تھی۔ اس وقت مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی اورکہا کہ اس لڑکی کا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پولیس نے فوری اسے گرفتار کرلیا اور اس پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کردیا۔ سری رام سینا تنظیم نے پاکستان زندہ باد نعرے لگانے کا پاداش میں ان کے قتل پر دس لاکھ روپے انعام رکھا ہے۔ تنظیم کے رکن سنجیو ماردی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امولیا لیونا کو رہا نہ کرے ورنہ وہ اسے زندہ نہیں چھوڑے گا۔