امپھال میں امیدوار کے گھر کے باہر بم دھماکہ

   

امپھال :منی پور کے کھرائی اسمبلی حلقہ کے کھرئی کونسم لیکائی میں جمعرات کو نیشنل پیپلز پارٹی کے امیدوار لیتونجام جیانند کی رہائش گاہ کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دو پہیہ گاڑی میں آنے والے نے بم پھینکا ہے ۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔این پی پی اور کانگریس پارٹی نے پہلے ہی الیکشن کمیشن سے پارٹی امیدواروں اور کارکنوں پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ منی پور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 28 فروری اور 5 مارچ کو ہوں گے ۔