گوہاٹی۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے آسام کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے آسام کے چیف منسٹر فنڈ میں 51 لاکھ روپیوں کا عطیہ دیا ہے۔ سی ایم سربانند سنووال نے اپنے ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رویہ عوام کے ساتھ آپ کے گہرے تعلق خاطر اور ان کا شدید خیال رکھنے کا مظہر ہے۔ قبل ازیں اکشے کمار نے بھی سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ایک کروڑ اور کازی رنگا پارک کے لیے ایک کروڑ کا عطیہ دیا تھا۔
