امیتابھ بچن کے بنگلہ کے باہر سخت سیکوریٹی

   

ممبئی : ممبئی پولیس نے امیتابھ بچن اور جیہ بچن کی رہائش گاہ ’’جلسہ‘‘ کے باہر سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہیکہ اداکارہ سے سیاستداں بننے والی جیہ بچن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں فلمی صنعت کے وقار کو مجروح کرنے سے متعلق ایک سخت تقریر کی تھی جس کے بعد احتیاطی طور پر ان کے بنگلہ کے باہر سیکوریٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فلمی صنعت میں منشیات کے استعمال کے مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے ایم پی روی کشن نے تنازعہ پیدا کردیا تھا جس کے جواب میں سماج وادی پارٹی کی رکن راجیہ سبھا جیہ بچن نے کہا کہ لوک سبھا میں ہمارے ارکان پارلیمنٹ میں سے ایک رکن نے فلمی صنعت کو منشیات کا گڑھ قرار دیا تھا جو شرمناک بات ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ فلمی صنعت کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت نوٹ لے۔