امیتابھ فلم ’’برف‘‘ میں ہوں گے جج کے کردار میں

   

امیتابھ بچن کی حالیہ ریلیز فلم ’’بدلہ‘‘ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ ایک وکیل کے کردار میں ہے۔ اب سننے میں آرہا ہے کہ امیتابھ اپنی اگلی فلم میں جج کا رول کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک کورٹ روم ڈرامہ ہوگی جس کا نام ’’برف‘‘ ہوگا خاص بات یہ ہے کہ امیتابھ کے علاوہ فلم میں عمران ہاشمی کا بھی اہم کردار ہوگا اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو پہلی بار امیتابھ اور عمران ساتھ کام کریں گے۔ دونوں کے علاوہ فلم میں انوکپور اور سوربھ شکلا بھی اہم کرداروں میں ہوں گے۔ اس کی شوٹنگ مئی سے شروع ہوگی اس کا پروڈکشن رومی جعفری کرنے والے ہیں۔